پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سابق ضلع ناظم نےنصرت ضیا ءکی رہائش گاہ پر نئے سال کی آمد کے سلسلہ میں کیک کاٹا

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن) پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما سابق ضلع ناظم چوہدری مبشر عباس بھٹی نے ضلعی صدر وویمن پی ٹی آئی نصرت ضیا ءکی رہائش گاہ پر نئے سال کی آمد کے سلسلہ میں کیک کاٹا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری مبشر عباس بھٹی نے کہاکہ آج پاکستان میں آزاد فضاﺅں میں جو ہم سانس لے رہے ہیں یہ صرف اور صرف قائد اعظم محمد علی جناح کی مرہون منت ہے

انہوں نے کہ کہ نیا سال 2021 پی ٹی آئی حکومت کے لیے بہت خوشگوارثابت ہو گا پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کریگاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں خواتین نے پی ٹی آئی حکومت کو اقتدارمیں لانے کے لیے قربانیاں دی وہاں حافظ آباد میں خواتین نے نصرت ضیاءکی اور دیگر ان کی ساتھی خواتین کی قیادت میں ضلع حافظ آباد کو پی ٹی آئی کا گڑھ بنا دیا ہے اس موقع پر میڈم ساجدہ فریاد ،میڈم ریحانہ خاں ، میڈم نبیلہ ، میدم طاہرہ نے بھی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں