مرتضیٰ سولنگی

پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں کو دھمکانے، اغوا ء کرنے اور مہم چلانے کا موقع نہ دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں’ مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(عکس آن لائن) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں کو دھمکانے، اغوا ء کرنے اور مہم چلانے کا موقع نہ دینے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو گرفتاریاں ہوئیں وہ 9 مئی واقعات کے تناظر اور دیگر مجرمانہ سر گرمیوں کی وجہ سے ہوئی ہیں،

پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں،انتخابات کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، 8 فروری کو صاف و شفاف الیکشن کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، الیکشن میں سکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی فرائض سر انجام دے گی، سکیورٹی کی تیسری ٹیئر پاک فوج کے پاس ہوگی،مختلف ممالک سے 92 عالمی مبصرین انتخابات کور کریں گے،

دہشتگردی ملک کے لیے نئی نہیں، اس سے ہم دہائیوں سے گزر رہے ہیں، 2008 اور 2013 میں الیکشن کے وقت دہشتگردی تھی۔اسلام آباد میں وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کے سیکرٹریز، ترجمان دفتر خارجہ اور پی آئی او کے ہمراہ غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، ہم ایک آزاد ملک ہیں،

اس ملک میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہے،الیکشن میں 4 دن باقی ہیں، 12 کروڑ سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کریں گے،6 کروڑ 90 لاکھ مرد، 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرد ہیں، انتخابات میں 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔انتخابات کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، 8 فروری کو صاف و شفاف الیکشن کے لیے وافر وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتی، پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، عدالتی فیصلوں پر تنقید کی بھی آزادی ہے، ہم پر امن ماحول میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے، سکیورٹی فورسز پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔مرتضی سولنگی نے تفصیلات میں بتایا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں،

الیکشن نگرانی کے لیے کامن ویلتھ اور دیگر تنظیموں کے مبصرین کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں،روس، جاپان، جنوبی افریقہ، سوئیڈن، جرمنی اور دیگر ممالک سے مبصرین کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی امیدواروں کی گرفتاریوں سے متعلق ایک سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا پی ٹی آئی کے پاس عدالتوں میں جانے کا آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں،

گرفتاریاں 9 مئی واقعے کے تناظر میں ہوئی ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس اور رینجرز سکیورٹی دیں گے اور سکیورٹی کی تیسری ٹیئر پاک فوج کے پاس ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، دہشتگردی کے باعث 2008 کے انتخابات خوف کی فضا ء میں ہوئے، 2008 اور 2013 میں دہشتگردی تھی، انہوںنے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں کو دھمکانے، اغوا ء کرنے اور مہم چلانے کا موقع نہ دینے کے الزامات کو بے بنیاد قرا ردیا کہ جو گرفتاریاں ہوئیں وہ 9مئی کے تناظر میں ہوئیں۔پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں ،

پی ٹی آئی کے جن امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ 9 مئی کے واقعات اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن پرامن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر نگران حکومت کوئی بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں میڈیا آزاد ہے اور ہر ایک کو اظہارِ رائے اور تنقید کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے 92 عالمی مبصرین انتخابات کور کریں گے، دہشتگردی ملک کے لیے نئی نہیں، اس سے ہم دہائیوں سے گزر رہے ہیں، 2008 اور 2013 میں الیکشن کے وقت دہشتگردی تھی۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے کابل حکومت سنبھالنے کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا، القاعدہ اور ٹی ٹی پی افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔نگراں وزیر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو راغب کیا جارہا ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی معاہدے کبے گئے ہیں، نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں