پرویز الہٰی

پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ، دراڑ ڈالنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہو نگے، پرویز الہٰی

لاہور (عکس آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے مضبوط ہے، اتحاد میں دراڑ ڈالنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پرویز الہی نے کہا کہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عثمان بزدار محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا نئے سال میں بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں