سینیٹر شیری رحمان

پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ان کے خلاف ناکامیوں، نااہلیوں، بدانتظامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے، پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف مجموعی استعفوں کی بات ہو رہی ہے دوسری طرف وزیراعظم کے لئے امیدوار نامزد کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پہلے سے بٹی ہوئی تھی حکومت ختم ہونے کے بعد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں