فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کا جو بیانیہ ہے توبڑی بے شرمی، بے حیائی اور شرم آرہی ہے، فیصل واوڈا

کراچی(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جو بیانیہ ہے توبڑی بے شرمی، بے حیائی اور شرم آرہی ہے،اللہ کا شکر ہے پی ٹی آئی کے بیانیہ کاحصہ نہیں ، آج تحریک انصاف چیخ چیخ کر امریکہ کو پکار رہی ہے کہ سنبھال لو ، بچالو، عمر ایوب کا نام وزیراعظم کے لیے چل رہا ہے چلنے دیں آپ کو کیا اعتراض ہے، گنڈاپور کا نام تجویز کر کے آپ پھر محاذآرائی اور لڑائی کی بات کر رہے ہیں جس کا اب ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا کہ آگ لگانا ، تمسخر اڑانا ، شہدا کا مذاق اڑانا، بس بہت ہو گیا۔ یہ ڈرامہ بازی اب نہیں ہوسکتی۔وہ بہت کلیئر ہیں کہ اب کسی بھی پارٹی نے ون پرسنٹ بھی ڈائریکشن لی تو حلق سے آواز آئیگی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی تو بہت بری پارٹی تھی، مولانا صاحب گناہ کبیرہ میں شامل ہوتے تھے، تو بھائی نواز شریف کے ہاں جا کر بھی مل لیں۔

جب اتنا تھوک کے چاٹنا کرنا ہے تو پھر ہمارے پندرہ سال کیوں ضائع کیے؟ پھر جیلوں میں اور خواریاں لوگوں کو کیوں کروائیں؟انہوں نے کہا کہ حکومت بنانا ایک خواب ہے۔ پیپلزپارٹی کا سر بھی کڑاہی میں منہ بھی کڑاہی میں۔ ہاتھ بھی کڑاہی میں اور پائوں بھی کڑاہی میں۔پہلے ایم کیو ایم کو گالیاں دیتے تھے اب ایم کیو ایم کو اپنا اتحادی بنالیا۔آپ پیپلزپارٹی کو گالیاں دیتے تھے آج پیپلزپارٹی کی منتیں کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ باقی بے شرموں کی طرح نہیں ہوں کہ ہاتھ اٹھا کہ پریس کانفرنس کر کے ادھر ادھر چلے گئے، چھپ گئے بلوں کے اندر یا بھاگ گئے۔میں نے تو اس وقت بھی مذمت کی تھی، خان صاحب کو بھی روکا تھا ، فائرنگ بھی نہ ہوِ، نہیں مانے وہ۔ مخلوط حکومت میں آپ بھی سائیڈ پر آکر بیٹھ جائیں۔ پھر یہ ڈرامے بازی کس چیز کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں