اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کے پارٹی اکاونٹس تک رسائی مانگ لی، اس سلسلے میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اکبربابرکوبھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبربابرکیس کی طرزپرریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔