لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کے لئے انتظامیہ کو ایک اور درخواست جمع کرادی۔ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی جانب سے متبادل جگہ پر جلسہ کرنے کی درخواست ڈی سی آفس میں جمع کرا دی گئی۔
پارٹی نے موچی دروازہ یا بابا گرائونڈ سیشن کورٹ میں جلسہ کی اجازت مانگ لی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو19 اکتوبرکو کسی ایک جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔