تحریک انصاف

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردئیے

اسلام آباد/لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمشنر رئوف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق انتخابات کا انعقاد 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے صوبائی سطح پر الیکشن کمشنر بھی مقرر کر دیئے گئے تھے۔

تاہم اب بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عام انتخابات میں ورکرز کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔پارٹی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اب عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔

پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کرکے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست بھی کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں