اسلام آباد (عکس آن لائن)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی،درخواست میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ دیئے جانے کا موقف اپناتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے درخواست میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ دیئے جانے پر موقف اپناتے ہوئے کہا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 22 دسمبر کے واضح حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہراساں اور گرفتار کیا جارہا ہے۔