سعد رفیق

پی ٹی آئی نفرت، جھوٹ تقسیم سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھلیں، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھل سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف سے جنرل راحیل شریف اور پھر جنرل قمر باجوہ تک کے تینوں ادوار میں جناب کپتان (عمران خان)نے اسٹیبلشمنٹ کے در دولت سے رشتہ جوڑ کر اقتدار کے حصول کا کھیل رچایا اور تیسری کوشش میں کامیاب قرار پائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان پر اعتبار کیوں اور کن بنیادوں پر کیا جائے ؟

گمراہی جھوٹ، نفرت اور سازش پھیلا کر لیے جانے والے ووٹ کو کیوں اور کیسے معتبر مانا جائے؟خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ بھی اپنی اداں پہ ذرا غور کریں، ہم جو کچھ عرض کرینگے تو شکایت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کریں تاکہ راستے کھل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں