سینٹر شیری رحمن

پی ٹی آئی حکومت کی قومی بجلی کی پالیسی 2021میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد( عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی قومی بجلی کی پالیسی 2021میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،کیا اب وفاقی حکومت صوبے کی مشاورت اور منظوری کے بغیر کہیں بھی ہائیڈرو پاور کا منصوبہ بنائے گی؟

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی قومی بجلی کی پالیسی 2021میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،یہ آئین کے آرٹیکل 157کی خلاف ورزی ہے جو وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت سے مشورہ کرنا لازمی قرار دیتا ہے،کیا اب وفاقی حکومت صوبے کی مشاورت اور منظوری کے بغیر کہیں بھی ہائیڈرو پاور کے منصوبہ بنائے گی؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں