رانا تنویر حسین

پی ٹی آئی اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے،رانا تنویر حسین

شیخوپورہ( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے.

الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں تاخیر کا کوئی جواز نہیں اگر الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی ایون فلیڈ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز میں نواز شریف کی بریت عمران نیازی کے جھوٹے بیانیے کے منہ پر طمانچہ ہے نواز شریف نے بڑے عزم و استقلال ہمت و جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنے آپ کو عدالتوں کے سامنے سرنڈر کیا ابھی تک عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 114 گاں بھلڑے کے میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیر رھنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں آئینی اور سیاسی بحرانوں عمران نیازی کی ملک دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ھے .

عمران نیازی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی بجائے انتقام نفرت کو فروغ دیا اپنے مخالف سیاسی جماعتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لیے نیب کا استعمال کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگا کر مقدمات بنائے گئے بلوچستان میں بڑی سیاسی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کر رھے ہیں مسلم لیگ نواز اپنے عوامی ووٹ کی طاقت سے ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی فاروق آ باد میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور شہباز شریف جلسہ عام سے خطاب کے دوران اہم اعلانات کریں گے.

جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں شیخوپورہ کی عوام نے کبھی بھی نواز شریف کو مایوس نہیں کیا قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں شیخوپورہ سے مسلم لیگ( ن )جیتے گی کیونکہ نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اس موقع پر جٹ برادری نے پی ٹی آئی چھوڑ کر نواز شریف اور رانا تنویر حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں