عظمی بخاری

پی ٹی آئی اتو ں اتوں رولا پائی جا تے وچوں وچوں کھائی جا کے مشن پر گامزن ہے’عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اتو ں اتوں رولا پائی جا تے وچوں وچوں کھائی جا کے مشن پر گامزن ہے،ریموٹ کنٹرول وزیراعلی کی جرم تراشیوں پر روز فسادی عورت پردہ ڈالنے آجاتی ہے۔ا پنے بیان میںانہوںنے کہاکہ عثمان بزدار جتنے معصوم اور بھولے بھالے دیکھائی دیتے ہیں اتنے ہی وہ مال پانیبنانے کے ماہر نکلے ہیں،عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کا واحد وزیراعلی ہے جس کی لوٹ مار کو چھپانے کیلئے 52ترجمان رکھنے پڑے،عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی نہیں بنی گالہ اینڈ کمپنی کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خادمہ جی،عثمان بزدار اور ٹی کے بعد آپ کا نمبر ہے،بہت جلد فردوس امجد بھی نیب کے ریڈار پر ہونگی پھر مگر مچھ کے آنسو بہاتی نظر آئیں گئی۔فردوس امجدنے پہلے وفاق میں کمائی کی اب اگلے الیکشن کیلئے پنجاب سے ریکوریاں کررہی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں کلرک سے نائب قاصد تک اور سیکرٹری سے ایس ایچ او تک ہر عہدے کے ریٹ مقرر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں