جوڑیاں تشکیل

پی سی بی کامداحوں کو پسندیدہ بلے بازوں و باؤلرز کی جوڑیاں تشکیل دینے کا موقع فراہم کرنے کیلئے مہم کا آغاز

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مداحوں کے لیے ایک ایسی پرجوش مہم کا آغاز کررہا ہے جہاں شائقینِ کرکٹ کو اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیاں تشکیل دینے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق اس مہم کے تحت مداحوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں اپنی پسندیدہ ٹیسٹ کرکٹ جوڑیوں کے انتخاب کا موقع دیا جارہا ہے، جو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پسندیدہ جوڑیاں بناکر اس مہم کا حصہ بن سکتے ہے۔ مہم کے اختتام پر مداحوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پسندیدہ-A0 وکٹ کیپر کے انتخاب کا موقع بھی دیا جائے گا۔کھیل کے سب سے معتبر فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان-A0 نے بہت سے عظیم ستارے اور لیجنڈز پیدا کیے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کے نام ایک مخصوص پوزیشن پر ان کے رنز بنانے اور وکٹیں حاصل کرنے کی تعداد کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ۔

۔اوپننگ بیٹسمین میں پہلی اور دوسری پوزیشنز کے لیے ایک ہزار ٹیسٹ رنز بطور اوپنرز،مڈل آرڈر بیٹسمین میں تیسری سے ساتویں پوزیشنز کے لیے اڑھائی ہزار ٹیسٹ رنز بطور مڈل آرڈر بیٹسمین، اسی طرح فاسٹ باؤلرز کے لیے کم از کم 75 ٹیسٹ وکٹی،اسپنرز کے لیے کم از کم 75 ٹیسٹ وکٹیں جبکہ وکٹ کیپرز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 50 شکار ہونا ضروری ہو گا۔ ماضی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عمدہ بلے باز اور 24 سنچریاں بنانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ پی سی بی کی جانب سے اٹھایا گیا ایک شاندار قدم ہے جو ہمارے نوجوان اور پرجوش مداحوں کو کھیل کے لیجنڈز سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ان آزمائشی اوقات میں گھروں میں رہتے ہوئے مصروفیت کا ایک موقع فراہم کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں