پی سی بی

پی سی بی نے کلبوں پر عائد کی گئی بھاری بھر کم فیسوں کو کم کردیا

لاہو ر(عکس آن لائن) پی سی بی نے کلب رجسٹریشن کے عمل میں رد وبدل کردیا، کلبوں پر عائد کی گئی بھاری بھر کم فیسوں کو کم کردیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پر بھاری فیسوں پر نظر ثانی کردی، کلبز کے ووٹنگ ممبرز کی فی کس پانچ ہزار روپے فیس ختم کردی گئی، کلبز کو ابتدائی رجسٹریشن فیس، سالانہ فیس، پلئیرز رجسٹریشن فیس اور الیکشن فیس جمع کروانا ہوگی۔ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد کے اہم کرکٹ آرگنائزرز کی ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے ملاقاتوں میں معاملات طے پائے،

طریقہ کارکے مطابق رجسٹرڈ کلب کو پانچ ہزار روپے رجسٹریشن اور پانچ ہزار روپے سالانہ فیس جمع کروانا ہوگی، ایسوسی ایٹ کلب کو پانچ ہزار رجسٹریشن اور ساڑھے سات ہزار روپے سالانہ فیس جمع کروانا ہوگی۔فل ممبر کلبز کو پانچ ہزار روپے رجسٹریشن اور 20 ہزار روپے سالانہ فیس جمع کروانا ہوگی، سالانہ فیسوں کے علاوہ تینوں کیٹیگریز کی کلبز کو اڑھائی سو روپے فی پلئیر رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے سرکاری ملازم اور سیاسی کارکن کے کلب کا صدر نہ بننے کی شق پر دوبارہ غور کرنے کی یقین دہانی کرادی، کلبز کے بینک اکانٹس کھلوانے کا طریقہ کار بھی نئے سرے سے تر تیب دیا جائے گا، بورڈ کی یقین دہانی کے بعد کلب رجسٹریشن کا عمل تیزی سے شروع ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں