پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

پی بی سی سی قومی کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں تین سے چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کرے گا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) رواں ماہ قومی کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں تین سے چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کرے گا۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ رواں ماہ جاری کیا جائے گا۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بی ٹو کیٹیگری کے تین سے چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔

قومی کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بی ون کھلاڑیوں کو 15، بی ون کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 12 اور بی تھری کیٹیگری کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ سنٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری سے 30 جون تک لاگو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں