وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد

پی ایچ ایف ایم سی کے تحت ہرضلع کی سہولت کاجغرافیائی لحاظ سے جائزہ لیاجائے: یاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی کوپنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیشن مینجمنٹ کمپنی کوازسرنوفعال کرنے کاٹاسک دے دیاہے۔صوبائی وزیرنے سپیشل سیکرٹری کویہ ٹاسک پی ایچ ایف ایم سی کے ہیڈآفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے وزیرصحت کو پی ایچ ایف ایم سی کے ذریعے مریضوں کوصوبہ بھرمیں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات بارے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے وزیرصحت کوپنجاب میں نئے بننے والے ٹراماسنٹرزکے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پی ایچ ایف ایم سی کے تحت ہرضلع کی سہولت کاجغرافیائی لحاظ سے جائزہ لیاجائے۔

وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت تمام بنیادی صحت مراکز کو چوبیس گھنٹے فعال بنایاجا رہا ہے۔صوبے میں مزید ٹراماسنٹرز بناکر دوردراز کے علاقوں میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں