اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ایم ڈی سی عدم بحالی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری صحت کوطلب کر لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی پر وفاقی سیکرٹری صحت کو منگل کو طلب کرلیا ،وزارت صحت کے سیکشن افسر، ڈی سی اسلام آباد،ایس ایچ او تھانہ رمنا کو بھی طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ایم ڈی سی کی بحالی سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وکیل رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے رجسٹرار کو آفس کا چارج کا سنبھالنے کا حکم دیاتھا،مگر جب رجسٹرار اپنے آفس گئے تو حکومت نے اپنے گارڈ کھڑے کردیئے،عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری صحت کو منگل کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام فریقین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں، ساتھ ہی وزارت صحت کے سیکشن افسر، ڈی سی اسلام آباد،ایس ایچ او تھانہ رمنا کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں