شین واٹسن

پی ایس ایل5 کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں:شین واٹسن

سڈنی(عکس آن لائن )شین واٹسن پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔ایک انٹر ویو میں شین واٹسن نے کہا ہے کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں،گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا، سکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں،

جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بیتاب ہوں۔ایک سوال پر آسٹریلوی آل رانڈر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے،کرکٹ خاص طور بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں،امید ہے کہ اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوجائیں گے۔شین واٹسن نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا ہے، ایونٹ میں ورلڈکلاس کرکٹرز شریک ہیں،مختصر ترین فارمیٹ جسم پر بھی زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا،شائقین بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اچھا پرفارم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں