لاہور(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیک 6 میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کراچی کنگزکے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹرہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلالٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی کراچی پہنچ گئے۔ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی ہفتہ کی صبح آمد طے ہے،روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف ائسو لیشن اختیار کر لی،پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف