پاکستان سپر لیگ

پی ایس ایل 5 میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان سپرلیگ میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 5میں90کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،دستاویز کے مطابق پانچوں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر24 کروڑسے زائد اخراجات کیے گئے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے لئے پیشگی ادائیگیاں کی گئیں ،

سکیورٹی کے لئے نجی کمپنی کو2کروڑ 70 لاکھ پیشگی ادائیگی گی گئی ، میچزکی براہ راست سہولت کے لئے18کروڑ سے زائد ادائیگیاں بھی شفاف نہیں۔دستاویز کے مطابق پانچویں ایڈیشن کے لئے خلاف ضابطہ افسران کی اضافی تقرریاں کی گئیں ، تشہیر کے لئے خلاف ضابطہ 6کروڑ روپے سے زائد اخراجات کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں