پی ایس ایل 5

پی ایس ایل 5، کرونا وائرس کے سبب پی سی بی اور فرنچائزز کو کروڑوں کا نقصان

کراچی(عکس آن لائن )پی ایس ایل5 کے ملک میں انعقاد سے خزانے بھرنے کے منصوبے پر پانی پھر گیا، خالی میدان پر میچز اور التوا کے سبب بورڈ اور فرنچائزز کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑیگا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف وہراس چھایا ہوا ہے، کھیلوں کے میدان بھی ویران ہو چکے،

پی سی بی نے پہلے پی ایس ایل میچز خالی میدانوں میں کرانیکا اعلان کیا،کراچی میں انعقاد بھی ہوا، پھر پلے آف ختم کرتے ہوئے سیمی فائنلز متعارف کرائے گئے،ایک میچ کم ہوگیا، تینوں ناک آوٹ مقابلوں کا انعقاد قذافی سٹیڈیم،لاہور میں ہونا تھا مگر سیمی فائنل سے چند گھنٹے قبل غیرملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پرایونٹ کوغیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کرنیکا اعلان سامنے آ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مکمل ایونٹ کے ملک میں انعقاد سے پی سی بی اور فرنچائزز نے بھاری منافع کا اندازہ لگایا تھا مگر وائرس نے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا،اب پی ایس ایل کو قبل از وقت ختم کرنے سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑیگا۔4میچز کے ملتوی ہونیکی وجہ سے گیٹ منی کے کروڑوں روپے ہاتھ سے گئے، خالی میدان میں میچز کرانے سے بھی آمدنی متاثر ہوئی، گوکہ لیگ کے میچز انشورڈ تھے مگر ابھی صرف التوا کا اعلان ہوا ہے لہذا کلیم نہیں کیا جا سکتا، منسوخی کی صورت میں بھی دیکھنا ہوگا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے رقم ملتی ہے یا نہیں، براڈ کاسٹر کو بھی خاصے نقصان کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں