ی ایس ایل

پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل،ٹرافی کی رونمائی آج ریس کورس گرائونڈ میں ہوگی،

لاہور (عکس آن لائن)لاہورمیں پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں، ٹرافی کی رونمائی آج منگل کوریس کورس گرائونڈ میں ہوگی، ٹیموں کی آمد اوران پریکٹس شیڈول بھی ترتیب دے دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا میلہ سترہ فروری سے سجے گا ، قذافی اسٹیڈیم نے افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستے اور نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ۔

ریس کورس پولو گرانڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے سے ہی لاہورمیں موجود ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹربھی منگل کو پہنچ جائیں گی،

منگل سے ہی ٹیموں کی پریکٹس قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں