پی ایس ایل

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلنے کا امکان

کراچی(عکس آن لائن) پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیمز آنے کی اجازت ملنے کاامکان ہے ۔اس امر کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کیلئے دروازے کھل سکتے ہیں،تاہم تماشائیوں کو اجازت ملنے کا دارومدار کورونا کی صورتحال پر ہے۔ندیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آئیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا ،ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام سے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،گراس روٹ پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں