پشاور زلمی

پی ایس ایل : پشاور زلمی کی کراچی میں پریکٹس ،ڈیرن سیمی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی( عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن کیلئے پشاور ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پیرکو پریکٹس کی، کوچ ڈیرن سیمی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کرکٹ کا میلہ سج گیا، پی ایس ایل 6 کی تیاریوں کے لیے ٹیموں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ڈیرے جما لیے، پشاور ٹیم نے ہیڈ کوچ کوچ ڈیرن سیمی کی زیر نگرانی پریکٹس شروع کر دی۔پہلے روز کپتان وہاب ریاض، محمد عرفان،امام الحق،عمید آصف، کامران اکمل سمیت زلمی کے دیگر پاکستانی پلئیرز نے پریکٹس میں حصہ لیا، تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک اور غیر ملکی کھلاڑی سیلف آئسولیشن مکمل کرکے آیندہ پریکٹس سیشنز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں