نسیم شاہ

پی ایس ایل سات ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے ا?ف سے صرف 2 جیت دور ہے، نسیم شاہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم پلے آف سے صرف 2 جیت دور ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اچھی پر فارمنس کا مزہ تب آتا ہے جب ٹیم میچ جیتے، میچ ہاریں تو میرے احساسات بہت مختلف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ جیت جائے تو پلے آف میں چلے جائیں گے،

اگلے میچز میں ہمارے اوپنرز اچھا کھیلیں تو مڈل آرڈر پر پریشر نہیں آئیگا۔نسیم شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ہمیں صرف ایک جیت کی ضرورت ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہی کہ میری کارکردگی سے ٹیم میں بہتری آئے۔انہوںنے کہاکہ محمد حسنین اور محمد نواز کینہ ہونے سے ٹیم میں کمی تو محسوس ہوئی ہے، ہم پروفیشنلز ہیں ہر وقت بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں