عبدالرزاق

پی ایس ایل الیون باآسانی آئی پی ایل الیون کو شکست دے سکتی ہے: عبدالرزاق

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر عبدالرزاق نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دے کر بھارتی کرکٹ مداحوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔ عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنائی جائے اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم کیساتھ میچ کروایا جائے تو پی ایس ایل کی ٹیم جیت جائے گی،

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں پچز کا میعار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ آئی پی ایل میں اب بھی پچز سپنرز کو کچھ زیادہ ہی مدد فراہم کرتی ہیں۔عبدالرزاق کے اس بیان پر بھارتی کرکٹ مداحوں نے تبصروں کا آغاز کیا تو پاکستانی مداح بھی میدان میں آ گئے اور ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔اس سے قبل عبدالرزاق نے بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا سے متعلق بیان دیا تھا جس پر بھارتی کرکٹ شائقین خاصے غصہ ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں جن بالرز کے سامنے کھیلا ہوں، اگر میں آج بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو جسپریت بمرا کو کھیلنے میں بالکل بھی پریشانی نہ ہوتی اور دبا ان پرہوتا، میں گلین میگراتھ اور وسیم اکرم جیسے بالرز کے سامنے کھیلا ہوں، لہذا بمرا میرے سامنے بچہ ہے اور میں آسانی سے اس کی پٹائی کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں