پی ایس ایل

پی ایس ایل ، کوالیفائر میں بدھ کولاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مد مقابل

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 8کے کوالیفائر مرحلے میں کل بروز بدھ کے روز لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔اس مقابلے کی فاتح سائیڈ کو براہ راست فائنل میں جگہ مل جائے گی۔ایلیمنیٹر1میں جمعرات کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس میں ناکام رہنے والی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر جبکہ فاتح سائیڈ جمعے کو ایلیمنیٹر 2میں کوالیفائر کی شکست خوردہ سائیڈ سے مقابلہ کرے گی، اس میں جیتنے والی ٹیم اتوار کے فیصلہ کن معرکے کی دوسری فائنلسٹ بنے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں