محسن نقوی

پی ایس ایل ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز پر قوم،شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہاکہ شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔محسن نقوی نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے انٹر نیشنل ایونٹس کے انعقادسے پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں