راشد لطیف

پی ایس ایل، آن لائن سٹے بازی کمپنی سے معاہدے پر راشد لطیف برہم،کارروائی کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے دوران آن لائن سٹے بازی کمپنی سے معاہدے پر راشد لطیف شدید برہم ہوگئے ، سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ملکوں میں یہ معمول کی بات مگر پاکستان میں قطعی طور پر قابل قبول نہیں، اسٹیک ہولڈرز حکومت سے مداخلت کیلئے کہیں، دیگر ملکوں میں فٹبال سمیت میچز پر جوا معمول کی بات ہے مگر پاکستان میں یہ قطعی طور پر قابل قبول نہیں،

پی سی بی کا اس میں کسی بھی طور ملوث ہونا غیر قانونی ہے اور اس کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت مشکل صورتحال ہے لیکن آئندہ اس طرح کی غلطی نہیں دہرائی جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مداخلت کی درخواست کریں، کسی بھی نوعیت میں کرپشن کرکٹ کیلیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں