پی آئی اے

پی آئی اے نے یورپ کیلئے مزید امدادی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

لاہور(عکس آن لائن)پی آئی اے نے یورپ کے لئے مزید امدادی پروازوں کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے پرواز 17 مئی کو روانہ ہوگی۔لاہور سے فرینکفرٹ کے لئے پرواز 19 مئی کو روانہ ہو گی۔اسلام آباد سے میلان کے لئے پرواز 22 مئی کو روانہ ہو گی۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے امدادی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں