پی آئی اے

پی آئی اے کی آج سے 28 مارچ تک تمام غیرملکی پروازیں بند

لاہور(عکس آن لائن ) پی آئی اے نے غیر ملکی آپریشن 22 سے28 مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ترجمان عبداللہ خان کے مطابق پی آئی کی تمام بین القوامی پروازیں ایک ہفتے کے لئے بند کی گئی ہیں۔ تمام بین الاقوامی پروازیں وفاقی حکومت کے احکامات پر بند کی گئی ہیں۔ جبکہ پی آئی اے کا مقامی آپریشن جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں