پی آئی اے

پی آئی اے اور ریلوے کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان ، اطلاق آج 17جولائی سے آئندہ ایک ماہ کے لیے ہوگا

اسلام آباد(عکس آن لائن) پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے اور ریلوے کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا اطلاق آج 17جولائی سے اگلے 30دن کے لیے ہوگا۔ہفتہ کو وزیر ریلوے و سول ایوی ایشن سعد رفیق نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی جائے گی ریلوے میں 94فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ پی آئی اے کے اندروں ملک پروازوں میں تمام کلاسوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی جائے گی،

پی آئی اے میں90فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں کرایوں میں کمی کااطلاق 17جولائی بروز اتوار سے ہوگا اور اس کااطلاق اگلے 30دن کے لیے ہوگا۔۔انہوں نے دیگر نجی ائیر لائنز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی کرایوں میں کمی کریں اس کے ساتھ صوبائی حکومتیں پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کرکے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں