پی آئی اے

پی آئی اے اور ایف بی آر میں ٹکٹوں پر وصول ڈیوٹی سے متعلق معاملات طے پاگئے

لاہور(عکس آن لائن)قومی ائیرلائن پی آئی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ٹکٹوں پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی سے متعلق معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک اور چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات میں معاملات طے پائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوا ہے کہ پی آئی اے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مسافروں سے ٹکٹ پر وصول ٹیکس ہر ماہ جمع کروائیگی۔

پی آئی اے نے جون تک ایف بی آر کو 1 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، پی آئی اے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ 50 کروڑ روپے کی قسط ادا کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے مارچ کی ڈیوٹی کی قسط 50 کروڑ روپے ایف بی آر کو جمع کرادی ہے۔پی آئی اے پر مسافروں کے ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور 4 ارب روپے واجب الادا ہیں، جون میں ایک ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد بقیہ فیڈرل ایکسائز کے لیے دوبارہ بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں