اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوانکل چکی ہے،پیپلزپارٹی کے باؤنسرسے(ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے خواب چکناچور ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈی پرعمل پیراہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈیپرعمل پیراہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستحق افرادوزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں،حکومت کی جانب سے پناہگاہوں اورلنگرخانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کہ”کوئی بھوک سے نہیں مریگا”پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے باؤنسرسے(ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے خواب چکناچورہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوانکل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان اورمریم نوازسیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں،انکی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔