لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی مولانا فضل الرحمن کو فنڈ نگ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں مولانا فضل الر حمن کو جبکہ مولانا فضل الر حمن مدارس کے بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ‘ مولانا فضل الرحمن کا نئے الیکشن سے کیا تعلق، وہ تو 60 سیٹوں سے زائد الیکشن بھی نہیں لڑتے انکا نئے الیکشن کا مطالبہ بلا جواز ہے جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے صرف اپنی قیادت کی رہائی چاہتے ہیں، دونوں جماعتوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے‘ ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو لیکن پی پی اور ن لیگ والے بغیر پیسہ دیئے قیادت کی رہائی چاہتے ہیں‘
اپوزیشن نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، ہم نے کوئی کیس نہیں بنایا، ہمارے تو اپنے لوگوں کے خلاف نیب کی کارروائیاں ہوئی ہیں‘ہم نے ماہ صفر کے چاند کی تصاویر جاری کر دی ہےں اسلامی مہینے کے غلط اعلان پر رویت ہلال کمیٹی سے معافی مانگے‘ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ بھی ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی، عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ اتوار کے روز لاہورمےں پرےس کانفر نس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی،
دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے، کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کے شعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی اور (ن) لےگ کا مطالبہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل سے رہائی ہے، ہم روز کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے شطرنج کے کھیل کے فضل الرحمن پیادہ ہیں، جمعیت علمائے اسلام کا الیکشن سے تو اتنا تعلق ہی نہیں، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ مولانا فضل الرحمن کو فنڈ کر رہی ہے۔ عام آدمی مولانا فضل الرحمن سے نہیں جڑا ، کوئی باہر نہیں نکلے گا۔