اسحاق ڈار

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کریں، اسحق ڈار

اسلام آباد ( عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے حکومت سازی کے حوالے سے بیانات پر اسحق ڈار نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کریں۔

ایک انٹرویومیں اسحق ڈار نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے ہوا تھا کہ کمیٹی کا کوئی رکن یا رہنما زیرغور نکات پر بیان بازی نہیں کرے گا۔انہوںنے کہاکہ فریقین میں حتمی نکات طے نہیں پائے اور مختلف تجاویز پر مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چار دور مکمل ہو چکے ہیں ،مشاورت مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں