سنیٹر شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی سنیٹر شیری رحمان قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ، ایم کیوُ ایم کے فیصل علی سبزواری صنعت و پیداوار کے چیئرمین

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سنیٹر شیری رحمان قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ، ایم کیوُ ایم کے سینیٹر فیصل علی سبزواری سینٹ کمیٹی صنعت و پیداوار کے چیئرمین منتخب ۔

سینٹ کمیٹی حکومتی یقین دہانیاں کے چیرمین مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا،سینٹ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے چیرمین مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول احمد ہونگے ،سینٹ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر،سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت اطلاعات و نشریات کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید ہونگے،

سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر ،سینٹ قائمہ کمیٹی توانائی کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو ہونگے ،سینٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے چیرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر ہونگے ،سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیلیگیٹڈ لیجیسیلشن کے چیرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک ہونگے ،سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیولیشن کے چیرمین جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں