سینیٹر سلیم مانڈی

پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں تمام جماعتوں کا مقابلہ کرےگی ،سینیٹر سلیم مانڈی

فیصل آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ اکثر سننے میں آتا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں ہے یہ پروپیگنڈہ ہےآنے والے وقت میں پیپلزپارٹی کا پورے پنجاب میں بھرپور مقابلہ ہوگاتمام سیٹوں پر بھرپور الیکشن لڑا جائے گا۔فیصل آبادمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ایک ہی پارٹی ہے جو ملک کیلئے کچھ کرسکتی ہےیہ لوگوں کی پارٹی ہے یہ پارٹی لوگوں کو انکا حق دلوائے گی بلاول بھٹو کا جتنا لوگوں کے ساتھ لگاو ہے اتنا کسی کا بھی نہیں ہےپیپلزپارٹی ہر طبقہ کیلئے یکساں ہے کوئی فرق نہیں ہے

راجہ ریاض میرے دوست بھی ہیں پنجاب میں لوگ الیکشن میں لڑتے ہیں جیت کیلئے لڑتے ہیں راجہ ریاض شائد سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن جیتے گی اس لئے وہ ن لیگ میں گئےاسٹیبلشمنٹ کی ہمدردی یہ نہیں کہاں سکتا ن لیگ سے بڑھ رہی ہیں اسٹیبلشمنٹ کسی بھی وقت کسی کے ساتھ دے سکتی ہےالیکشن ہوں گئے انھیں روکنا مشکلل ہے

کئیر ٹیکر حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی ایسے میں بیرون ملک بھی کئیر ٹیکر کے ساتھ زیادہ دیر تک کام نہیں کرسکتی نواز شریف آئیں زرداری صاحب نے انھیں پہلے بھی بولا تھا آئیں اکھٹے جیل جاتے ہیں سیاست دانوں کی سیاست جیل کے بغیر نامکمل ہوتی ہےنواز شریف آئیں اپنے کیسز کا سامنا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں