رانا تنویر

پیپلزپارٹی ساتھ نہ بھی چلے تو پی ڈی ایم مضبوط رہے گی’رانا تنویر

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہاہے پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر بنی تھی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہو سکتی لیکن پیپلزپارٹی ساتھ نہ بھی چلے تو پی ڈی ایم مضبوط رہے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ میں کوئی مقابلہ نہیں، لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، انشااللہ ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)واضح برتری حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ این اے 75 پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسی طرح فیصلے ہوتے رہے تو ادارے مضبوط بھی ہوں گے اور ان کا وقار بھی بلند ہوگا۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم تحریک چلائیگی، پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر بنی تھی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ایسا عمل کیا جس سے خدشات پیدا ہوئے لیکن پیپلزپارٹی ساتھ نہ بھی چلے تو پی ڈی ایم مضبوط رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں