حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی الیکشن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی الیکشن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدسب جاگ گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کہ اب گورنرہائوس سے آرڈیننس نکالنے کی کوشش ہورہی ہے اور اگر غیرقانونی آرڈیننس لائے توعدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کاموقف انتہائی سادہ ہے، مسائل کاحل نئے انتخابات کی صورت میں ممکن ہے، مزید تاخیر کیے بغیر فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں