فی لیٹر کمی

پیٹرول کی قیمت میں 35سے39روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (عکس آن لائن)آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 35سے39روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ30ڈالر فی بیرل تیل خریدا۔ درآمدی تیل کی لاگت 37 روپے 34پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

مقامی سطح پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 35روپے ٹیکس عائد ہے۔ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72روپے34پسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 112روپے فی لیٹر ہے۔ اس وقت کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں39روپے 66پیسے کمی بنتی ہے۔ حکومت نے اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے اور اوگرا نے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنے کے حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں