پیٹرول کی قیمت

پیٹرول پرسبسڈی ؟وزیرپیٹرولیم نے تردید کردی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں،ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے۔مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ مصدق ملک نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے ایک دن میں 5 لٹرسستا پیٹرول ملے گا۔

2کروڑ14لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں،گاڑیوں کاپٹرول ملاکرماہانہ460ملین لیٹر پیٹرول کااستعمال بنتاہے،چھوٹی گاڑیوں کو30لیٹرتک ماہانہ ریلیف دینے کی تجویزہے۔امیرکیلئے پیٹرول مہنگا کرکے غریب کو ریلیف دیں گے۔ وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کو100فیصدریلیف ملے گا،پٹرول بلیک سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل کی یومیہ حد 2لیٹرمقررکریں گے۔موٹرسائیکل سوارماہانہ21لیٹرپٹرول استعمال کرتاہے اس وقت ملک میں2کروڑ60 لاکھ موٹر سائیکل ہیں۔

مصدق ملک نے کہا 15دن بعدامیراورغریب کے پٹرول کےفرق کااعلان ہوگا، امیر اورغریب کےپٹرول میں100روپے فی لیٹرفرق ہوگا۔ وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق نےکہا کہ ریلیف کیلئے تین آپشن زیرغورہیں،پاسورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھربی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیربحث آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں