لاہورہائیکورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں