مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا مجبوری تھی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباو آتا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کیلئے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی۔مفتاح اسماعیلنے کہاکہ ہم مکمل مداوا نہیں کر سکتے مگر زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں، 8کروڑ 40لاکھ پاکستانیوں کو وظیفہ دیا جائے گا،

وظیفہ دینے کے باعث 28 کروڑ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، انتہائی غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیے جائیں گے، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں