پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھراضافہ

کراچی(عکس آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھراضافہ ریکارڈ کیاگیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران20 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،چینی اوسط 13 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی اور چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 5 روپے 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 8 روپے 29 پیسے فی کلوجبکہ انڈے فی درجن 6 روپے 26 پیسے مزید مہنگے ہوگئے۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 86 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاہے گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران10اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،آلو6 روپے 71 پیسے، پیاز3 روپے 95 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ مرغی بھی15 روپے68پیسے فی کلو سستی ہوگئی،گزشتہ ہفتے کے دوران دال مسور 3 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں