مارک ایسپر

پینٹاگون کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ٹھیکہ دینے کا فیصلہ منصفانہ ہے، مارک ایسپر

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ٹھیکہ منصفانہ انداز اور کسی بھی قسم کے اثر و رسوخ کے بغیر مائیکر وسافٹ کو دیا گیا ہے ۔

ان کے مطابق انہیں بھرپور یقین ہے کہ اس کنٹریکٹ کو دینے کا عمل آزادانہ ‘منصفانہ اور کسی بھی قسم کے اندرونی و بیرونی اثرورسوخ سے مبّرا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیؤل کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپرکا اس معاہدے پر تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی ایمازون نے ’جے ای ڈی آئی ‘(جوائنٹ انٹرپرائز ڈیفنس انفراسٹرکچر پروگرام) ایوارڈ مائیکرو سافٹ کو دینے کے فیصلے کو پرتعصب اور غیر منصفانہ قرار دیا ۔

یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ ایمازون محکمہ دفاع کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔10 بلین کی مالیت کے دس سال کے اس معاہدے کیلئے ایمازون کو پسندیدہ سمجھا جا رہا تھا ۔یاد رہے کہ ایمازون پہلے ہی امریکی مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ خدمات مہیا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں