پینٹاگان کا عراق میں امریکی مفادات پرایک اور حملے پر اظہارِتشویش

واشنگٹن(عکس آن لائن)پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹروں کے زیراستعمال اڈوں پر مسلسل حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع کے پریس سیکریٹری جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ان حملوں میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے بعد مناسب جواب دے گا۔انھوں نے عراق میں امریکی فوج کے سدِجارحیت کے طریقوں کا دفاع کیا ۔

عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائیں آئے دن امریکی فوج کے زیراستعمال اڈوں یا جگہوں پر حملے کرتی رہتی ہیں۔جان کربی نے کہاکہ وقتا فوقتا حملوں کا یہ مطلب نہیں کہ سدِجارحیت کے تمام جنگی حربے کام نہیں دے رہے ہیں لیکن آپ واضح طور پر زیرو صورت حال چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی قابل قبول شواہد دستیاب نہیں ہوئے جن کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ حملے کا کون ذمے دار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں