پیر ا گون ہائوسنگ سوسائٹی

پیر ا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل ریفرنس کی سماعت19مئی تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے پیر ا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل ریفرنس کی سماعت19مئی تک ملتوی کر دی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی ۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا۔ خواجہ برادران میڈیا سے بات کئے بغیر احتساب عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں