نادرا آفس

پیرمحل نادرا آفس میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں دھڑلے سے جاری ،انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)نادرا آفس میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں دھڑلے سے جاری،انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ایک کمرہ پر محیط نادراآفس پیرمحل میں نئے شناختی کارڈ اور فارم(ب) کے حصول کے لئے جمع ہونیوالے مرد و خواتین کا بے پناہ رش ہونے کے باوجود مذکورہ نادرا آفس انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ بارے ایس اوپیزپر عملدرآمد کروانے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

نادرا آفس انتظامیہ کی غفلت کے باعث صارفین کی جانب سے نہ تو سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی ماسک کا دوردور تک استعمال نظر آتا ہے۔آفس کھلنے سے قبل ہی لوگوں کاہجوم لگنے سے کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کوکسی صورت روکنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔گذشتہ سال ملک میں آنے والی کوروناوائرس کی پہلی لہر کے دوران نادرا آفس پیرمحل کے کئی ملازمین کے کورونا ٹیسٹ بھی مبینہ طور پر پازیٹیو آئے تھے مگر اس کے باوجود سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے آفس ملازمین ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے میں بالکل ناکام نظر آرہے ہیں۔شہریوں نے محکمہ کے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں